جمعہ 6 نومبر 2026 - 11:57
مؤمنین کے دلوں کو خوش کرنا خود اپنی زندگی کی مشکلات دور کرنے کا سبب بنتا ہے

حوزہ / مؤمنین کے دلوں کو خوش کرنا صرف ایک اخلاقی اور پسندیدہ عمل ہی نہیں بلکہ دینی روایات اور تعلیمات میں اسے ایسا عمل قرار دیا گیا ہے جو اللہ تعالیٰ کے خصوصی لطف و کرم کا ذریعہ بننے کے ساتھ انسان کو حوادث و آفات سے محفوظ رکھنے اور خود اس کی زندگی کی مشکلات دور کرنے کا سبب بھی بنتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ بہجت (رہ) نے مؤمنین کے دلوں کو خوش کرنے کے روحانی آثار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس نیک عمل اور اللہ تعالیٰ کے لطف و حمایت کے درمیان تعلق کو بیان کیا ہے اور کہا ہے کہ "اہلِ ایمان کو خوش کرنا انسان کے حوادث و آفات سے محفوظ رہنے کا ذریعہ بن سکتا ہے"۔

آیت اللہ بہجت (رہ) فرماتے ہیں:

جب آپ کسی مؤمن کے دل کو خوش کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اپنے لطف و کرم سے ایک فرشتہ پیدا فرماتا ہے جو آپ کو آفات، حادثات اور دیگر مصائب سے محفوظ رکھتا ہے۔

وہ مزید فرماتے ہیں:

"بسا اوقات آپ دیکھتے ہیں کہ بعض حادثات میں کچھ لوگ محفوظ رہتے ہیں جبکہ ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے افراد کو نقصان پہنچتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ محفوظ رہنے والے شخص نے کسی مؤمن کو خوش کرنے میں کردار ادا کیا ہوتا ہے"۔

ماخذ: کتاب «برگی از دفتر آفتاب»، صفحہ 184

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha